پشاور:خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دوسرا رنگ روڈ منصوبہ زیر غور ہے، جس پر 60 ارب روپے تک کی لاگت متوقع ہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پشاور کے جنوبی حصے کے لیے آو¿ٹر رنگ روڈ منصوبے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں منصوبے کے مختلف پہلوو¿ں پر غور کیا گیابریفنگ کے مطابق منصوبے کو تقریباً 3 سال کے عرصے میں مکمل کرنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ آو¿ٹر رنگ روڈ منصوبے کی ابتدائی تخمینہ لاگت تقریباً 50 سے 60 ارب روپے متوقع ہے اس موقع پر وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے میں موزوں انٹرچینجز شامل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ منصوبے کی منصوبہ بندی مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کی جائے انہوں نے این ایچ اے سے رابطہ کر کے پشاور بس ٹرمینل پر انٹرچینج کے حصول کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ پشاور کے جنوبی حصے کے لیے مجوزہ دوسرا رنگ روڈ تقریباً 31 کلومیٹر طویل ہوگا اور یہ شہر کے جنوبی علاقوں کو کور کرے گا اجلاس میں بتایا گیا کہ یہ منصوبہ پشاور میں ٹریفک کے دباو¿ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔