بھارتی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شاندار کامیابی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کھلاڑیوں کے لیے خطیر انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے یہ اعلان اس تاریخی فتح کے بعد سامنے آیا جب بھارت نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دی بی سی سی آئی کے مطابق ٹیم کی شاندار کارکردگی نے نہ صرف ٹورنامنٹ کا دفاع ممکن بنایا بلکہ بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلسل دو بار ٹائٹل جیتنے والی ٹیم بھی بنا دیابھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری دیواجیت سائکیا نے منگل کے روز اعلان کیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے 131 کروڑ بھارتی روپے انعام مقرر کیا گیا ہے اس کامیابی کے ساتھ بھارت مجموعی طور پر تین مرتبہ یہ عالمی اعزاز اپنے نام کرنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی۔