ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی مندر لے جانے پر جے شاہ سمیت کوچ اور کپتان پر شدید تنقید

مذہبی ٹچ دینے کی کوشش مہنگی پڑ گئی ‘ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کو مندر لے جانے پر آئی سی سی چیئرمین جے شاہ سمیت کوچ گوتم گمبھیر اور کپتان سوریا کمار یادیو شدید تنقید کی زد میں آگئے1983 ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے رکن و ممبر لوک سبھا کیرتی آزاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اگر ٹرافی مسجد اور گرجا گھر نہیں جاسکتی تو مندر کیوں لے جائی گئی انہوں نے کہا کہ محمد سراج ورلڈکپ ٹرافی مسجد نہیں لے جا سکتے تو ایسا کیوں کیا گیا۔ یہ ٹرافی 140 کروڑ بھارتیوں کی ہے کسی ایک مذہب کی نہیں ہے کیرتی آزاد نے کہا کہ گوتم گمبھیر اور سوریا کمار آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کے ساتھ ٹرافی مندر لے گئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ آئی سی سی کے چیئرمین ٹرافی کے ساتھ مندر کس حیثیت میں گئے؟کیرتی آزاد نے کہا کہ ورلڈ کپ 1983 جیتنے والی ٹیم میں تمام مذاہب کے کھلاڑی شامل تھے دونوں طرف سے ٹرافی کو لیکر شدید تنقید الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر توجہ کا باعث بن گئی ہے