ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں ارشدیپ کے بلاجواز جارحانہ انداز پر ڈیرل مچل غصے میں آگئے تفصیلات کے مطابق گیارہویں اوور میں ڈیرل مچل نے ارشدیپ کی ایک گیند کھیلی جسے وہ صحیح سے مڈل نہ کرسکے اور گیند سیدھی ارشدیپ کے ہاتھوں میں چلی گئی ڈیرل مچل اس غیر متوقع جارحانہ انداز پر غصے میں آگئے اور ارشدیپ کی جانب بڑھ کر انہیں غصے میں کچھ بولنے لگے اگرچہ ڈیرل مچل اس وقت کریز کے اندر موجود تھے لیکن ارشدیپ نے بلاجواز جارحانہ انداز اپناتے ہوئے گیند ان کی طرف پھینکی جو ان کی تھائی پر لگی بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ڈیرل مچل سے معذرت کی جبکہ امپائر نے ارشدیپ سنگھ کو ڈیرل مچل سے معافی مانگنے کے لیے کہا جس پر انہوں نے ہاتھ ملاکر معافی مانگ لی۔