دی ہیگ :گزشتہ روز میاں افضال محمود کولیاں شاہ حسین ڈنگہ حال مقیم نیلسن برطانیہ کی صاحبزادی کی شادی چوہدری افتخار احمد موجیانوالہ حال مقیم مانچسٹر کے صاحبزادے ڈاکٹر چوہدری ذکی الحسن کے ساتھ بخیروخوبی انجام پائی۔ تقریب میں برطانیہ اور یورپی ممالک سے عزیز و اقارب اور دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ہالینڈ سے سابق ممبر اوورسیز ایڈوائزری کونسل حکومت پاکستان ہالینڈ میں پاکستانی سینئر صحافی راجہ فاروق حیدر ڈنگہ، حاجی چوہدری محمد اسلم برطانیہ میں مقیم صحافی ساجد علی چوہدری موجیانوالہ چوہدری ذولفقار احمد وڑائچانوالہ میاں شمشیر احمد مجسٹریٹ، میاں ماجد، میاں مظہر کولیاں شاہ حسین غلام سرور باسط علی چوہدری ناصر علی اور دیگر سنکڑوں افراد نے شرکت کی۔