عائشہ ابوبکر نے سفارت خانہ پاکستان دی ہیگ میں قونصلر کا چارج سنبھال لیا، راجہ فاروق حیدر خان کی ملاقات

دی ہیگ: گزشتہ روز عائشہ ابوبکر نے سفارت خانہ پاکستان دی ہیگ میں قونصلر کا چارج سنبھال لیا۔ وہ سری لنکا اور وزارت خارجہ میں مختلف عہدوں پر اپنی خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔ ہالینڈ میں پاکستانی سینئر صحافی سابق ممبر اوورسیز ایڈوائزری کونسل حکومت پاکستان راجہ فاروق حیدر نے سفارت خانہ پاکستان میں ان سے ملاقات کی اور ہالینڈ میں ان کی تقرری پر مبارک باد دی اور نادرا کے متعلق ڈچ کمیونٹی کے مسائل گوش گزار کیے جن میں پاکستان کے ویزہ کے حصول میں ویزہ فارم میں پیجیدگیوں نائیکوپ اوریجن کارڈ کے حصول میں مشکلات کا ذکر کیا۔ فاروق راجہ نے سفارت خانہ پاکستان دی ہیگ میں نادرا کے ڈیسک کی درخواست کی تاکہ پاک ڈچ کمیونٹی کے مسائل کا بروقت تدارک ہوسکے۔ عائشہ ابوبکر نے فاروق راجہ کے سوالات کا جواب دیتے کہا کہ سفارت خانہ پاکستان دی ہیگ نے اس ضمن میں پہلے ہی حکومت پاکستان کو مراسلہ لکھا ہوا ہے تاہم دوبارہ یاد دہانی کے لیے دوبارہ لیٹر لکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ہمارے وطن کا سرمایہ ہیں ان کے مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا جائے گا۔

خاص خبریں