سلاؤ : برطانیہ میں مقیم کشمیری لیڈر چوہدری جمیل تبسم مرحوم کی نماز جنازہ 28 ستمبر 2026ء کو جامع مسجد اینڈ اسلامک سینٹر سلاؤ میں بعد از نماز ظہر ادا کی گئی۔ نماز جنازہ خطیب و امام قاری عبدالجبار علوی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں ہر مکتبۂ فکر سے تعلق رکھنے افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چوہدری جمیل تبسم کا آبائی تعلق میرپور آزاد کشمیر سے تھا۔ بعد از نماز جنازہ مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ چوہدری جمیل تبسم مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر دے۔ آمین