سلاؤ : راجہ فیاض حیدر نوابی ایڈووکیٹ آزاد کشمیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بن گئے۔ 9 اکتوبر 2026ء کو دی گئی سٹیٹمنٹ میں سلاؤ انگلینڈ میں مقیم برٹش کشمیری کمیونٹی ممبر عبدالرحیم نارمہ آف چھیتران، سہنسہ ضلع کوٹلی آزاد کشمیر نے میرپور آزاد کشمیر میں مقیم ڈیرہ نواب خان، سہرمنڈی سہنسہ کے ماہر قانون دان راجہ فیاض حیدر نوابی ایڈووکیٹ کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے