علامہ اقبال میڈیکل کالج ایلومنائی یو کے کا 13 واں سالانہ شاندار فیملی گالہ ڈنر، فارغ التحصیل ڈاکٹرز کی بھرپور شرکت

برمنگھم: علامہ اقبال میڈیکل کالج ایلومنائی یو کے کا 13 واں سالانہ شاندار فیملی گالہ ڈنر برطانیہ کے خوبصورت ترین ہال مڈلینڈ ایکسیلینسلی ٹیلفورڈ میں انعقاد پذیر ہوا ۔ اس موقع پر برطانیہ بھر سے علامہ اقبال میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل ڈاکٹرز نے اپنے خاندانوں کے ہمراہ بھرپور شرکت کی ۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ڈاکٹر یونس پرواز نے کیا جبکہ اس موقع پر کا لج کے وفات پا نے والے سابق طلباء و طالبات کی بخشش و مغفرت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر حیات چوہدری اور ڈاکٹر علینہ نذیر چوہدری نے سرانجام دیے ۔ علامہ اقبال میڈیکل کالج ایلومنائی یو کے کے چیئرمین ڈاکٹر عرفان رشید نے تنظیم کے اغراض و مقاصد ایک سالہ کارکردگی اور پس منظر و پیش منظر با رے تفصیلی بریفنگ دی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل آف پاکستان سفارتخانہ برمنگھم فہد امجد کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز برطانوی نیشل ہیلتھ سروسز میں نمایاں خدما ت سرانجام دیتے ہو ئے اپنے ملک و قوم کےلیے نیک نامی کا باعث بن رہے ہیں ۔ انہوں نے تنظیم کی اعلیٰ کارکردگی اور شعبہ میں تعاون کو بے حد سراہا ۔شعبہ صحت عامہ میں گراں قدر خدما ت سرانجام دینے والوں میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے ۔ اس موقع پر شرکاء کے لیے تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جبکہ میوزیکل پروگرام کو بھرپور انجوائے کیا گیا ۔اس یادگار تقریب کے اختتام پر علامہ اقبال میڈیکل کالج ایلومنائی یو کے کی تیرویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر عثمان خان، ڈاکٹر ایاز اصغر ، ڈاکٹر غلام عباس ، ڈاکٹر عنصر حیات اور دیگر بھی موجود تھے

خاص خبریں