لندن”پاکستان پریس کلب لندن کا ماہانہ اجلاس شنوری ریسٹورنٹ، ایلفورڈ میں منعقد ہوا، جس کی صدرارت صدر چوہدری تبریز عورہ نے کی۔ اجلاس میں کابینہ کے اراکین جن میں سینئر نائب صدر محمد سلیم صابری، جنرل سیکٹری میڈم سائرہ خان،جوائنٹ سیکٹری صغیر بھٹی،نائب صدراں میاں فرخ شمسی،ذوالقرنین بشیر،زین العابدین سوشل میڈیا سیکٹری چوہدری عبدالرحمن سجاد،انفارمیشن سیکٹری چوہدری قیصر،چیئرمین کمیٹی ناصر اقبال،میڈم فریعہ سوری،ڈاکٹر فیصل،فاروق شاہ نے بھر پور شرکت کی۔ اجلاس میں کلب کے انتظامی و تنظیمی امور، موجودہ سرگرمیوں اور آئندہ کے لائحۂ عمل کے حوالے سے مختلف اہم معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اجلاس کے دوران پاکستان پریس کلب لندن کے نائب صدر زین العابدین کو باغی ٹی وی جوائن کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔اجلاس خوشگوار، تعمیری اور باہمی مشاورت کے ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پریس کلب لندن کو ایک مؤثر، منظم، متحد، فعال اور باوقار صحافتی پلیٹ فارم کے طور پر مزید مضبوط بنایا جائے گا اور صحافتی برادری کی بہتر نمائندگی کے لیے اجتماعی کوششوں کو جاری رکھا جائے گا۔