معروف کاروباری شخصیت اور پراپرٹی آئیکون منصور الٰہی کی پاکستان بزنس فورم ہالینڈ میں شمولیت

ایمسٹرڈیم: معروف کاروباری شخصیت اور پراپرٹی کے شعبے کی ممتاز شخصیت منصور الٰہی کی پاکستان بزنس فورم ہالینڈ میں شمولیت سے پاکستانی کاروباری برادری کے باہمی تعاون، روابط اور ترقی کے امکانات کو نئی قوت مل گئی ہے۔ ان کی شمولیت کو فورم کی سرگرمیوں اور نیدرلینڈز میں پاکستانی کاروباری برادری کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے صدر انوار ثاقب نے جناب منصور الٰہی کو فورم میں شمولیت پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا قیمتی تجربہ، کاروباری مہارت اور وسیع علم تنظیم کے لیے ایک عظیم اثاثہ ثابت ہوگا۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جناب منصور الٰہی کی شمولیت سے پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کی سرگرمیوں کو مزید تقویت ملے گی اور نیدرلینڈز میں پاکستانی کاروباری برادری کے فروغ، باہمی تعاون اور مثبت روابط کے لیے نئی راہیں ہموار ہوں گی۔بزنس فورم کے چیئرمین محمد ارشد، ارشد اعوان، میاں فرخ، ریاض اعوان، وقاص مہر، سرور شیخ، یار خان، جی آر قریشی کے علاوہ تمام عہدیداروں اور اراکین نے بھی جناب منصور الٰہی کو بزنس فورم میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خاص خبریں