سفیر پاکستان ممتاز زہرا بلوچ کی عالمی سفارتکاری میں خواتین کے کردار کے موضوع پر کانفرنس میں شرکت

پیرس (چوہدری وسیم احمد) فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے عالمی سفارت کاری میں خواتین کے کردار کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ یہ کانفرنس زونٹا کلب انٹرنیشنل کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔ سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر اپنے خطاب میں سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے سفارت کاری کی اہمیت اور مذاکرات، تنازعات کے حل اور مکالمے میں خواتین سفارت کاروں کے کردار کو اجاگر کیا۔تقریب میں سفارت کاروں، ماہرینِ تعلیم، طلبہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی

خاص خبریں