مانچسٹر: قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر امتیاز فیروز گوندل کو مانچسٹر قونصل جنرل ایسوسی ایشن کا سال 2026-2027 کیلئے صدر منتخب کر لیا گیا ہے ۔ مانچسٹر قونصل ایسوسی ایشن میں مانچسٹر میں مختلف ممالک کے قونصل جنرل صاحبان شامل ہیں ۔ قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر امتیاز فیروز گوندل نے قونصلیٹ آفس میں گزشتہ برس چارج سنبھالنے کے بعد پاسپورٹ اور نادرا کی اپائنٹمنٹ کے حوالے سے خصوصی اقدامات کیے تھے جس کو پاکستانی کمیونٹی نے بہت سراہا ۔ مانچسٹر قونصل ایسوسی ایشن کے صدر بننے پر انہیں پریس کلب آف پاکستان یوکے کے عہدیداران، پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمان، ڈی ایم نیوز انگلش کے چیئرمین ڈاکٹر لیاقت ملک، اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کے وائس چیئرپرسن و صوبائی وزیر بیرسٹر امجد ملک ، مصطفائی شریف کی ڈائریکٹر ڈاکٹر فصح ، اور مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر حمزہ باسط بٹ نے انہیں مبارکباد کا پیغام دیا ہے ۔