برسلز :سینئر رہنما مسلم لیگ ن بیلجیم راجہ حسن اختر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی سہیل آفریدی صاحب جیسا مطمئن مغوی تاریخ میں پہلی بار دیکھا گیا ہے ، موصوف نے ڈرامہ کرنے میں گنڈاپور کو بھی مات دے دی ہے ۔کے پی کے کی حکومت کو صوبے کے مسائل حل کرنے پر فوکس کرنا چاہئے ، ملک میں بدامنی اور فساد کی کوشش کرنا انتہائی شرمناک اور قابل مذمت فعل ہے ۔ستھرا پنجاب اور ترقیاتی کاموں کیلئے مریم نواز کی شاندار کارکردگی دوسرے صوبوں کیلئے قابل تقلید مثال ہے ۔