پیرس: انڈس ہیلتھ ورک کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ گالا ڈنر کا اہتمام، اداکارہ نعمان اعجاز کی خصوصی شرکت

پیرس : پیرس کے نواحی علاقے ویلیئر لابیل میں ذائقہ میرج ہال میں انڈس ہیلتھ ورک کا شاندار فنڈ ریزنگ گالا ڈنر کا اہتمام کیا گیا جہاں پاکستانی کمیونٹی نے انسانیت کی خدمت کے عظیم مقصد کے لیے دل کھول کر اپنا حصہ ڈالا۔ اس پروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان کے معروف ٹی وی ڈرامہ اسٹار نعمان اعجاز تھے، جن کی شرکت نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے اس مشن کو بھرپور پذیرائی دی، جو پاکستان میں ہر ماہ لاکھوں مستحق مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ صرف ایک گالا ڈنر نہیں تھا، بلکہ درد بانٹنے، امید جگانے اور زندگی بچانے کا ایک خوبصورت عہد تھا۔کسی کا صدقہ کسی ماں کے بچے کا علاج بن سکتا ہے، کسی کی زکوٰۃ کسی غریب خاندان کا سہارا بن سکتی ہے، اور کسی کا چھوٹا سا عطیہ کسی بےبس انسان کے لیے زندگی کی نئی امید بن سکتا ہے۔
انڈس ہیلتھ نیٹ ورک فرانس کی اس شاندار کاوش کو سلام، اور تمام مخیر حضرات کا تہہ دل سے شکریہ جنہوں نے اس نیک مقصد میں اپنا حصہ ڈالا۔