پیرس: سفارتخانہ پاکستان فرانس کا یومِ اقبال پر قومی شاعر کو خراج عقیدت

پیرس: فرانس میں پاکستان کے سفارتخانے نے شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔پیر کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں سفارت خانےکے پیغام میں قومی شاعر اور عظیم فلسفی علامہ محمد اقبال کو نہایت احترام کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ آج ہم ان کے اس وژن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جس نے آزاد مملکت پاکستان کی نظریاتی بنیاد فراہم کی۔سفارتخانے نے اس امید کا اظہار کیا کہ علامہ اقبال کی فکر اور ورثہ ہمیں بڑے خواب دیکھنے اور مزید محنت و جدوجہد کرنے کا حوصلہ دیتا رہے گا۔پوسٹ میں علامہ محمد اقبال کی مشہور نظم ’’لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری‘‘ بھی شئیر کی گئی جس میں ایک بچے کی دعا کی صورت میں اللہ تعالیٰ سے اپنی ذات کے ساتھ ساتھ علم کے حصول نیکی پھیلانے ،دوسروں کی بھلائی، انسانیت کی خدمت اور ملک و قوم کے لیے مفید بننے کی خواہش کا نہایت دلکش انداز میں اظہار کیا گیا ہے۔

خاص خبریں