خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیساتھ لاہور میں توہین آمیز رویہ اور کھلے عام بدمعاشی کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں:مہر صفدر علی

برسلز :مہر صفدر علی سابق چیف آرگنائزر پی ٹی آئی بیلجیم نے کہاہے کہ خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیساتھ لاہور میں توہین آمیز رویہ اور کھلے عام بدمعاشی کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔جعلی مینڈیٹ والی ن لیگ کی حکومت باالخصوص مریم نواز کی پرتشدد اور انتقامی پالیسیاں ملک کو خانہ جنگی کیطرف دھکیل رہی ہیں ۔فارم 47 والے اخلاقیات کے نام پر دھبہ ہیں، مہمانوں کیساتھ اسطرح بدتمیزی سے غیرتمند پنجابیوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں ۔بااختیار حلقوں سے اپیل ہے کہ مسائل میں گھری قوم پر ترس کھائیں ، خدا سے ڈریں اور ملک کو بیدردی سے لوٹنے والوں کو لگام ڈالیں ۔