مذہبی و سماجی شخصیت چوہدری رفاقت علی کی جانب سے پاکستان سے آئے فنکار افتخار ٹھاکر اور جنید سلیم کے اعزاز میں دعوت

اوسلو : ناروے میں ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت ہر محاذ پر اللہ تعالیٰ کی رضا اور خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار، ہمارے انتہائی قابلِ احترام اور پیارے بھائی چوہدری رفاقت علی کی جانب سے پاکستان سے تشریف لانے والے معزز مہمانانِ گرامی اور دوست احباب کے اعزاز میں ایک خصوصی اور پرتکلف دعوت کا اہتمام اسلامک کلچرل سنٹر اوسلو ناروے میں کیا گیا۔ یہ خوبصورت محفل اس لحاظ سے بھی خصوصی اہمیت کی حامل تھی کہ اسلامک کلچرل سنٹر ناروے اوسلو کی خصوصی دعوت پر پاکستان سے تشریف لانے والی دو معروف اور ہر دل عزیز شخصیات اس تقریب میں رونق افروز بھی تھیں۔ افتخار احمد ٹھاکر آف میاں چنوں جو کہ معروف مزاحیہ فنکار جن کی فنکارانہ صلاحیتیں اور شگفتہ انداز دیکھنے اور سننے والوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیتے ہیں۔ جنید سلیم آف اوکاڑہ معروف کالم نگار دانشور سینئر اینکر پرسن جن کی صحافتی اور فکری خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ سفارت خانہ پاکستان اوسلو کے سینئر افیسر ڈپٹی ہینڈ آف مشن سلیم اللہ خان نیازی، فیصل ادریس، چوہدری محمد توقیر بھی موجود تھے۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت امام و خطیب اسلامک کلچرل سنٹر اوسلو، استادِ مولانا حافظ مفتی سلیم اللہ علوی کو حاصل ہوئی، اسکے بعد نذرانۂ عقیدت پیش کیا گیا، جسکی سعادت معروف نعت خواں وقاص امير نے حاصل کی، پروگرام کی نقابت کے فرائض الخدمت یورپ کے سینئر رہنما چوہدری رفاقت علی نے ادا کیے، تمام معزز مہمانوں کے ساتھ تعارف کا مختصر سیکشن مکمل کیا گیا، الخدمت یورپ کی تمام خدمات کے حوالے سے مہمانوں کو بریف کیا گیا اور الخدمت کے لیے والینٹیئر کام کرنے والوں ان تمام احباب کا شکریہ ادا کیا گیا اور ان سبکو تحفے پیش کیے گئے۔ ڈائریکٹر الخدمت یورپ ڈاکٹر مولانا حافظ حامد علی فاروق، صدر الخدمت یورپ محمد صادق چشتی، چوہدری ناہيد اسلم، چوہدری عاصم اسلم، چوہدری حاجى محمد افضال، چوہدری حاجى محمد ناصر، انعام الحق سیٹھی، سيد شاه حسين كاظمى اور دیگر احباب الخدمت یورپ کی انتظامیہ کو اللہ جزائے خیر عطا فرمائے آمين۔ سٹیج سے اپنے خیالات کا اظہار کرنے والوں میں اسلامک کلچرل سنٹر اوسلو کے امیر سید رضوان شاہ، سفارت خانہ پاکستان کے سینئر افیسر ڈپٹی ہینڈ آف مشن سلیم اللہ خان نیازی، جنید سلیم صاحب افتخار احمد ٹھاکر، رفاقت علی، آجکا موضوع دیار غیر ناروے کے اندر اور پاکستان میں الخدمت یورپ کی انتظامیہ کی طرف سے خدمت حلق کے جذبے سے شرسار تمام اچھے کاموں کو سراہا گیا۔ اس خوبصورت اور بابرکت تقریب میں اوسلو شہر کی دیگر معزز معروف مذہبی سماجی سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کرکے محفل کی رونق کو دوبالا کیا، تمام معزز مہمانانِ گرامی اور دوست احباب کی آمد نے اس شام کو محبت خلوص بھائی چارے اپنائیت کی ایک حسین مثال بنا دیا۔ خصوصاً چوہدری رفاقت علی کی مہمان نوازی محبت خلوص اور خدمتِ خلق کا جذبہ قابلِ تحسین ہے۔ ہم اسلامک کلچرل سنٹر اوسلو ناروے کی انتظامیہ اور تمام منتظمین کے بھی دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پاکستان سے تشریف لانے والے معزز مہمانوں کے لیے خوبصورت بابرکت موقع پر یہ تمام اہتمام کرنے پر ہمارا ساتھ دیا۔ آخر میں چوہدری رفاقت علی نے سب مہمانوں کے ساتھ تمام میڈیا کے نمائندوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور اپنی محبتوں کا اظہار کیا، تمام معزز مہمانانِ گرامی دوست احباب اور شرکت کرنے والی تمام اهم شخصیات کا بھی تہہ دل سے شکریہ کہ انہوں نے اپنی قیمتی مصروفیات میں سے وقت نکالا اور اس محبت بھری محفل کو اپنی شرکت سے چار چاند لگائے۔ میڈیا کوریج کے سلسلے میں اوسلو سوشل میڈیا کی خدمات فی سبیل اللہ خدمت خلق كا ورکر انعام الحق سیٹھی، نمائندہ نور پارک میڈیا عامر لطیف بٹ، نمائندہ دنیا نیوز عقیل قادر، نمائندہ جیو نیوز ناصر اکبر، نمائندہ اوسلو ریڈیو ارشد وحید چوہدری، اوسلو شہر کے سپیشل فوٹوگرافر عمران مرزا، نمائندہ انگل ٹی وی میاں محمد صفدر آف کھاریاں، سمیت تمام ساتھیوں نے بھرپور خدمات سرانجام دیں، لائیو کوریج پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے پروگرام کی مؤثر تشہیر اور کوریج کو یقینی بنایا گیا، جس پر تمام میڈیا نمائندگان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں اللہ جزائے خیر عطا فرمائے آمين۔ امیر تبلیغی جماعت مسجد عائشہ خولميه حاجى شیخ شاہد نے سب کے لیے اجتماعی دعا فرمائی اللہ ہمارے پيارے امير محترم کی دعاؤں کو قبول و منظور فرمائے آمین۔