Sat, September 5, 2026 12:40 am

انجمن غلامان مصطفےٰ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام

فرینکفرٹ :انجمن غلامان مصطفےٰﷺ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام عظیم الشان جشنِ عید میلاد النبیﷺ محفل ذکر و نعت زیر سرپرستی خادم دین متین چوہدری افضال اقبال آف مراڑیاں شریف چئیرمین اے جی ایم انٹرنیشنل، زیر صدارت سید صفدر حسین شاہ صدر اے جی ایم انٹرنیشنل پاک دارالامان ڈیٹسن باخ منعقد کی گئی۔ تلاوتِ کلام پاک حافظ عبدالرحمن چئیرمین عبدالرحمن ٹرسٹ نارووال نے کی۔ نعت رسولﷺ حاجی محمد انور، سید بلال صفدر، سید عقیل صفدر۔ سید راحیل صفدر، محمد ندیم، محمد عقیل، محمد اشفاق، شاہزیب ظفر، محمد عمر مظفر، شہزادہ عالم اے جی ایم انٹرنیشنل میڈیا، ظفر اقبال بھٹی بانی رکن اے جی ایم انٹرنیشنل، معروف نعت خواں خالد محمود قادری۔ سید زبیر حسین شاہ ترمذی اور دیگر نے پیش کی۔ سید صفدر حسین شاہ اور چوہدری بلال اقبال آف مراڑیاں شریف نے سلام پیش کیا۔ نقابت نذیر احمد ادارہ منہاج القرآن اوفن باخ نے کی۔ حافظ عبدالرحمن نے درود پاک پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنی حاضری پیش کی۔ انھوں نے کہا میں اپنی سرکاری مصروفیات اور نہایت مجبوری کے باوجود حاضر ہوا۔ غلامان مصطفےٰﷺ کی محبتوں کی وجہ سے کیوں کہ یہ حقیقتاً حضورﷺ کی غلامی کا حق ادا کر رہے ہیں۔ میں بے حد مشکور ھوں چوہدری افضال اقبال اورسید صفدر حسین شاہ نے دعوت دے کر مجھے اور آپ سب کو حاضری کا موقع فراہم کیا ۔ ایسے دوست ھمارے لیے قابل فخر ہیں۔ علامہ قاری شوکت حسین اعوان فاضل منہاج القرآن یونیورسٹی لاھور نے اپنےخصوصی بیان میں حضرت سلیمان علیہ السلام کا واقعہ بیان کرتے ہوئے ملکہ بلقیس کا تخت وقت کے ایک ولی اور حکومت کے وزیر سے آنکھ جھپکنے سے پہلے لے آنا قرآن پاک سے حوالہ دیتے ھوئے پیش کیا۔ انھوں نے مزید کہا ھم انجمن غلامان مصطفےٰ ﷺ انٹرنیشنل کو دنیا بھر میں بہترین کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ قاضی لطیف مرحوم فنانس سیکرٹری اے جی ایم انٹرنیشنل فرینکفرٹ کے لیے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ انجمن غلامان مصطفےٰﷺ انٹرنیشنل کےعظیم ساتھی تھے۔ قاضی صاحب مرحوم ھمیشہ دینی کاموں میں سرفرست رہے۔امت مسلمہ اور ملک پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر فرینکفرٹ اور گردونواح سے سیاسی سماجی اور کاروباری دوستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ چوہدری افضال اقبال آف مراڑیاں شریف، سید صفدر حسین شاہ اورمظفر اقبال مغل فنانس سیکرٹری اے جی ایم انٹرنیشنل فرینکفرٹ نے دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔
اے جی ایم انٹرنیشنل میڈیا فرینکفرٹ راجہ خالد محمود محمود اور شہزادہ عالم نے اپنی ڈیوٹی انجام دی