پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے سینئر رہنماؤں چوہدری ریاض پاپا اور راجہ علی اصغر کی دوریاں ختم، صلح کرلی

پیرس : پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے سینئر رہنماؤں چوہدری ریاض پاپا اور راجہ علی اصغر نے دوریاں ختم کرتے ہوئے صلح کرلی اور بغلگیر ہوگئے۔ اس صلح کا سہرا راجہ ظہیر کے سر جاتا ہے جنہوں نے دونوں دوستوں کو آپس میں ملوایا۔ پاکستانی کمیونٹی نے خیر مقدم کیا اور خوشی کا اظہار کیا