پی ٹی آئی ایسٹ آف انگلینڈ کی جانب سے پاکستان پریس کلب لندن کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ

لندن : پی ٹی آئی ایسٹ آف انگلینڈ کے زیرِ اہتمام پاکستان پریس کلب لندن کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب ایمان ریسٹورنٹ، گڈمیز میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں صاحبزادہ عامر جہانگیر، چیئرمین سکائی بزنس اینڈ سوشل کلب لندن چوہدری عبدالعزیز، اور پاکستان سے تشریف لائے معروف سینئر صحافی مظہر برلاس, مشہور کامیڈین فنکار اظہر رنگیلا اور زی 89 ٹی وی کے سی ای او ذوالفقار علی نے خصوصی شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت قاری مطلوب حسین نے کی۔نعت رسول مقبول ساجد خان نے پیش کی۔ کمپیئرنگ کے فرائض وسیم رحمان نے ادا کیئے۔تقریب میں پاکستان پریس کلب لندن کے نومنتخب صدر چوہدری تبریز عورہ، سرپرستِ اعلیٰ افضل چوہدری، ایڈوائزری کمیٹی کے رکن چوہدری اعجاز احمد، جوائنٹ سیکرٹری صغیر بھٹی، ممبر ایگزیکٹو باڈی محمد اسد نواز، میڈم ڈاکٹر رابیہ، نائب صدر ذین العابدین اور پبلک ریلیشنز اینڈ کمیونیکیشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر فیصل رحمن سمیت دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔پی ٹی آئی ایسٹ آف انگلینڈ کے صدر حافظ توصیف، سینئر نائب صدر ساجد خان، جنرل سیکرٹری وسیم رحمان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شاہد خان اور انفارمیشن سیکرٹری فہیم گلزار نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب میں پی ٹی آئی ایسٹ آف انگلینڈ کے کارکنان، سیاسی، سماجی، کاروباری اور میڈیا شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان پریس کلب لندن کے عہدیداران نے اپنے خطاب میں پی ٹی آئی ایسٹ آف انگلینڈ کی قیادت کا پرتپاک استقبالیے کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ صحافتی برادری اور کمیونٹی کے درمیان باہمی تعاون اور روابط مزید مضبوط ہوں گے۔تقریب کے اختتام پر پی ٹی آئی ایسٹ آف انگلینڈ کے عہدیداران نے پاکستان پریس کلب لندن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزاد، ذمہ دار اور مثبت صحافت معاشرے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کمیونٹی کے مفاد، جمہوری اقدار کے فروغ اور باہمی تعاون کے لیے دونوں ادارے مستقبل میں بھی مل کر کام کرتے رہیں گے۔