ڈاکٹر چوہدری عبدالعزیز کی رہائشگاہ پر ایم این اے چوہدری نذر محمد گوندل کے اعزاز میں پرتکلف ناشتہ کا اہتمام

لندن : چیئرمین اسکائی بزنس اینڈ سوشل کلب لندن ڈاکٹر چوہدری عبدالعزیز کی جانب سے معزز رکنِ قومی اسمبلی چوہدری نذر محمد گوندل کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر پرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں لندن سے تعلق رکھنے والی سیاسی، کاروباری، سماجی اور میڈیا شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جن میں چوہدری رضوان سلہریا،محسن باری، وسیم رحمان، ساجد خان، ابراہیم محمد، چوہدری شاہد نواز، طاہر محمود، ذوالفقار علی (سی ای او زی 89 ٹی وی)، اسد نواز (ممبر ایگزیکٹو باڈی، پاکستان پریس کلب لندن)، لندن کے معروف فوٹوگرافر نسیم میر اور دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔شرکاء نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور، پاک برطانیہ تعلقات، اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی چوہدری نذر محمد گوندل نے میزبان ڈاکٹر چوہدری عبدالعزیز کی شاندار میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی وطن کا قیمتی سرمایہ ہیں اور وہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔تقریب خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں شرکاء نے ایک دوسرے سے ملاقات کی اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود، باہمی اتحاد اور تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔آخر میں میزبان ڈاکٹر چوہدری عبدالعزیز نے تمام مہمانوں کی تشریف آوری پر دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:”میں آپ سب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ آپ نے اپنی مصروفیات کے باوجود اتنے مختصر نوٹس پر میری دعوت قبول کی اور اپنی آمد سے اس تقریب کو رونق بخشی۔ آپ کی محبت، خلوص اور حوصلہ افزائی میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ میری دعا ہے کہ ہم سب اسی طرح باہمی احترام، اتحاد اور اخوت کے ساتھ اپنی کمیونٹی اور وطنِ عزیز پاکستان کے لیے مثبت کردار ادا کرتے رہیں۔