لندن: برطانیہ کے علاقے برمنگھم میں سالانہ نیزہ بازی کا مقابلہ یوناہیٹڈ نیزہ باز کلب اور چوہدری ارشد کی زیر نگرانی منعقد ہوا جس میں برطانیہ بھر سے 186 گھڑ سوار 186 گھوڑوں کے ساتھ میدان میں تھے۔
اس مقابلہ میں پاکستان کی پہلی گھڑ سوارخاتون عروج اظہر کیانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور نیزہ کے مقابلہ میں حصہ بھی لیا۔ محترمہ عروج اظہر کیانی اور محمد زرین بھٹی کا پنڈال پہنچنے پر زبردست استقبال کیا گیا ڈھول کی تھاپ اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔ اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا نعت شریف بھی پڑھی گئ۔ اس نیزہ بازی کے مقابلے کو دیکھنے برطانیہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شوقین حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور خوب لطف اندوز بھی ہوئے۔ عروج کیانی اور محمد زرین بھٹی صاحب نے چوہدری ارشد صاحب اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایک کامیاب ایونٹ منعقد کرایا۔