لندن :پانچویں فَرزَندِ پاکستان ایوارڈز اور اعزاز ورلڈوائیڈ کی تقریب 19 ستمبر 2026ء بروز ہفتہ شام 4:30 بجے لندن کے علاقے چیڈویل ہیتھ، ہائی روڈ، میفیئر ایونیو میں منعقد ہوگی۔ یہ منفرد اور باوقار ایوارڈز شو ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت، وژن اور انتھک محنت کا ثمر ہے۔جس میں دنیا بھر سے آنے والی معزز شخصیات، فنکار، سماجی رہنما اور کمیونٹی لیڈرز شرکت کریں گے۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار شاہد حمید ہونگے۔ذوالفقار علی بھٹو کا کہنا ہے کہ فرزند پاکستان ایوارڈز صرف ایک ایوارڈز شو نہیں، بلکہ ایک عالمی پلیٹ فارم بن چکا ہے جو بیرونِ ملک بسنے والے پاکستانیوں کی خدمات، قربانیوں، ثقافت، کامیابیوں اور کمیونٹی کے لیے کردار کو عزت و افتخار کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے۔ ہم نے نہ صرف فرزندِ پاکستان بلکہ دخترِ پاکستان ایوارڈز کی بھی بنیاد رکھی، تاکہ ہمارے معاشروں کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں بھی عالمی سطح پر اپنے مقام اور خدمات کے لیے پہچانی جائیں۔