دی ہیگ :پاک ڈچ نیشنل فورم ہالینڈ نے گذشتہ روز دی ہیگ کے مقامی ہال میں آزادی پاکستان اور جشن عید میلادالنبی کی مناسبت سے شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ تنظیم کے سیکرٹری جنرل روح رواں سید اعجاز سیفی نے اللہ رب العزت کے نام سے تقریب کا آغاز کرتے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور پاک ڈچ فورم کی سالہاۓ گزشتہ کارکردگی اور اپنی ٹیم کا تعارف کرایا۔ تقریب کے مہمان خصوصی علی رضا سید چیئرمین کشمیر کونسل ای یو تھے جو کسی ہنگامی صورتحال کی وجہ سے نہ پہنچ سکے تاہم مہمان خاص چوہدری عدیل محمود ڈپٹی میئر بلدیہ دی ہیگ راجہ عابد حسین، حاجی مشتاق احمد چوہدری، سہیل ادریس تھے اس موقع پر بدر النسا باری چوہدری اور روبینہ محمود کو ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں لائف اچیومنٹ ایوارڈز دیئے گئے۔ تقریب سے ڈاکٹر عامر بٹ برمنگھم عدیل محمود ڈپٹی مئیر صدر تنظیم نعیم عارف اور سیکریٹری مالیات راحیلہ محمود نے خطاب کیا۔ تقریب میں عابد غزنوی رؤف غوری راجہ فاروق حیدر لیاقت راجپوت جمیل احمد چیئر مین میلہ کمیٹی راجہ محمد عظیم احسان پٹواری منہاج القران ہالینڈ کے صدر چوہدری خالد محمود مدثر چیمہ چوہدری غلام باری محمد ارشد منہاج القران دی ہیگ کے صدر شہباز احمد مہر راجہ محمد رزاق مدثر چیمہ ہارون بھائی سید مدثر بخاری چوہدری عظمت نفیس خاں سید شاہد جہلمی اور دیگر متعدد شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں مانچسٹر سے آئے ہوئے قوال سلیم صابری قوال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ قوالی کا شاندار پروگرام پیش کیا اور خوب داد حاصل کی۔ پروگرام کی عکاسی شعیب علی اور راجہ خالد مسعود نے کی۔ سید اعجاز سیفی نے سپانسرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں گروپ آف روشنی کے ممبران بھی شرکت کی۔