Sat, September 12, 2026 10:49 pm

انٹرنیشنل فیشن ڈیزائنر نینا خان کی رہائشگاہ پر فرانس کے قومی دن (14 جولائی) کی تقریب، خواتین کی بھرپور شرکت

پیرس : انٹرنیشنل فیشن ڈیزائنر اور انفارمیشن سیکرٹری شریف اکیڈمی جرمنی و فرانس نینا خان کی رہائش گاہ پر فرانس کا قومی دن (14 جولائی) نہایت جوش و خروش، قومی جذبے اور پُروقار انداز میں منایا گیا۔ اس باوقار اور یادگار تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ فرانس کی صدر اور شریف اکیڈمی جرمنی یورپ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر روحی بانو، معروف صحافی، اینکر اور ڈیلی پکار انٹرنیشنل کی ایڈیٹر، شریف اکیڈمی جرمنی و فرانس کی پروگرام ڈائریکٹر ناصرہ خان، پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ فرانس کی سینئر نائب صدر فرحت عاشق، نائب صدر فرح کریم، فریال ساجد اور شبانہ احمد نے خصوصی شرکت کرکے تقریب کی رونق کو دوبالا کیا۔ شرکائے محفل نے نینا خان کی شاندار، پُرخلوص اور مثالی میزبانی کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی محبت، خلوص اور بہترین انتظامات کو بے حد سراہتے ہوئے ان کی کامیابی، صحت اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ تقریب خوشگوار ماحول، باہمی محبت، اخوت اور یکجہتی کی دلکش فضا میں منعقد ہوئی، جہاں شرکاء نے لذیذ اور متنوع کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے خوشگوار لمحات ایک دوسرے کے ساتھ گزارے۔ آخر میں یہ یادگار محفل خوشی، محبت اور نیک تمناؤں کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچی، مگر شرکاء کے دلوں میں خوبصورت یادیں ہمیشہ کے لیے محفوظ کر گئی۔