ویانا : پاک آسٹرین ایسوسی ایشن (PAA) کی ماہانہ میٹنگ ویانا کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں صدر قمر حسین چوہدری کی سربراہی میں منعقد کی گئی۔میٹنگ کا آغاز سینئر نائب صدر شیخ وحید احمد کی تلاوت قران پاک سے ہوا اور گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت چوہدری اورنگزیب کو حاصل ہوئی۔میٹنگ میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ارسلان گجر نے ادا کیے۔ جنرل سیکرٹری سید محمود حسین شاہ نے میٹنگ کا ایجنڈا پڑھ کر سنایا۔ بعد میں نائب صدر ارسلان گجر نے سب دوستوں کا شکریہ ادا کیا-آخر میں ملک پاکستان فلسطین و کشمیر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ بعداز مہمانوں کی مزے مزے کے پکوانوں سے تواضع کی گئی اور شرکاء انواع و اقسام کے کھانوں سے خوب لطف اندوز ہوئے