سابق میئر بارکنگ ڈاکٹر عبدالغفور عزیز سے اظہارِ یکجہتی کیلئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری ریاض کی ملاقات

لندن (اسد نواز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق میئر بارکنگ اینڈ ڈگنم ڈاکٹر عبدالغفور عزیز سے اظہارِ یکجہتی اور اعتماد کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری ریاض ان کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ اس موقع پر کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی افراد نے خصوصی شرکت کی۔چوہدری ریاض اُن رہنماؤں میں شامل ہیں جنہوں نے بینظیر بھٹو شہید کے ساتھ قریبی طور پر کام کیا اور آج بھی ان کے مشن اور سیاسی ورثے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔