بھارت نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سپرایٹ مرحلے کے اہم میچ میں شان دار بیٹنگ اور بولنگ کے ذریعے زمبابوے کو باآسانی 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے امکانات بحال کر دیے چنائی میں میزبان بھارت اور زمبابوے کے درمیان کھیلے گئے سپرایٹ کے گروپ ون کے اہم میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس کا دفاعی چمپیئن نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور ایونٹ کا سب سے بڑا مجموعہ ترتیب دیابھارت کی جانب سے سنجوسیمسن اور ابھیشک شرما نے 48 رنز کا جارحانہ آغاز کیا تاہم موزاربانی نے سیمسن کو میچ کے چوتھے اوور میں آو¿ٹ کیا تاہم انہوں نے صرف 15 گیندوں پر 24 رنز بنا لیے تھے نوجوان بیٹر ابھیشک شرما نے فارم میں واپسی کی اور دوسری وکٹ کے لیے ایشان کشن کے ہمراہ ٹیم کا اسکور 120 تک پہنچایا، ایشان کے 38 رنز آو¿ٹ ہونے کے بعد انہوں نے کپتان سوریا کمار یادیو کے ساتھ بھی 30 رنز کی شراکت کی، اس دوران نصف سنچری بھی مکمل کی بھارت کا اسکور 150 رنز پر پہنچا تھا تو ابھیشک شرما کی 55 رنز کی اننگز کا خاتمہ ہوا، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، سوریا کمار یادیو 172 کے اسکور پر 33 رنز کی اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے