آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل مگر ناممکن نہیں رہی اہم میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کی پوزیشن کمزور ہو گئی ہے اور اب اسے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے نہ صرف اپنی کامیابی بلکہ دیگر ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا ہوگا مسلسل دو شکست کے بعد سری لنکن ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی اور ساتھ ہی پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا مزید مشکل ہوگیا۔ نیوزی لینڈ ٹیم گروپ میں آخری میچ جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاکستان اپنا آخری میچ ہفتے کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔ سری لنکا کے خلاف فتح کے بعد نیوزی لینڈ کا رن ریٹ پلس3.05 ہوگیا جبکہ پاکستان کا رن ریٹ مائنس 0.46 ہے۔