ریال میڈرڈ کے اسٹار فارورڈ کائیلیان ایمباپے کا کہنا ہے کہ رواں سال ان کے لیے پہلی بار بیلن ڈی اور جیتنے کا بہترین موقع ہو سکتا ہے۔27 سالہ فرانسیسی کھلاڑی نے گزشتہ سیزن کلب کی جانب سے 44 میچز میں 42 گول کیے تاہم ریال میڈرڈ کوئی ٹرافی اپنے نام نہ کر سکا۔ایمباپے نے ورلڈ کپ میں 10 گول کے ساتھ گولڈن بوٹ بھی حاصل کیا جبکہ عالمی کپ میں ان کے مجموعی گولز کی تعداد ریکارڈ 22 تک پہنچ گئی، تاہم فرانس وہاں بھی ٹرافی حاصل نہ کرسکا اور چوتھے نمبر پر رہا۔بیلن ڈی اور کی دوڑ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری کین کو فی الحال سب سے مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔کین نے گزشتہ سیزن بائرن میونخ کے لیے 51 میچز میں کلب ریکارڈ 61 گول کیے اور ٹیم کو ڈومیسٹک ڈبل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔بارسلونا اور اسپین کے نوجوان اسٹار لامین یامال دوسرے جبکہ ان کے ساتھی روڈری تیسرے فیورٹ ہیں۔بیلن ڈی اور ایوارڈ 26 اکتوبر کو دیا جائے گا۔ایمباپے اس سے قبل 2023 میں تیسری پوزیشن حاصل کر چکے ہیں۔