فیفا ورلڈ کپ میں اسپین سے شکست، سعودی مداح نے غصے میں ٹی وی توڑ دیا، ویڈیو

فیفا ورلڈ کپ 2026 جاری ہے جس کے دوران دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے مداح اپنے جنون کا مختلف طریقے سے اظہار کرتے رہتے ہیں۔ایسے ہی ایک سعودی مداح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں وہ اسپین سے سعودیہ کی شکست کے بعد اپنے غصے کا اظہار کرتے دکھائی دے رہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی شہری اپنے ہاتھ میں بلاک لے کر کھڑا ہوا ہے جبکہ اسپین کی ٹیم کے 4 گول ہیں اور سعودیہ کا صفر۔جیسے ہی میچ ختم ہوتا ہے اور سعودیہ صفر پر ہی ہار جاتا ہے تو سعودی شہری زور سے بلاس ایل ای ڈی اسکرین پر مارتا اور بعد ازاں ٹی وی کو اٹھا کر پٹخ دیتا ہے۔موقع پر موجود دوست و احباب اُس کی اس حرکت مر مزاح لیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔