Sun, September 6, 2026 12:01 pm

شائقین اب اپنی قومی زبان میں میچ کمنٹری اور ماہرانہ تجزیوں کے ساتھ کرکٹ کا بھرپور لطف اٹھا سکیں گے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ارو شائقین کے لیے اردو زبان میں کمنٹری کے خصوصی چینل کا آغاز کردیا گیا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر جاری پیغام کے مطابق پی ایس ایل 11 کے لیے خصوصی اردو فیڈ چینل کا آغاز کر دیا گیا ہے واضح رہے کہ پی ایس ایل 2026 کا افتتاحی میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان کھیلا جائے گا جسے شائقین اب اپنی قومی زبان میں میچ کمنٹری اور ماہرانہ تجزیوں کے ساتھ کرکٹ کا بھرپور لطف اٹھا سکیں گے اردو کمنٹری پینل میں سلمان بٹ، ثناءمیر، شعیب ملک، طارق سعید، ایاز محمد، شاہ فیصل اور مرینہ اقبال شامل ہیں۔