ویسٹ انڈین کھلاڑی سمیت 2 ٹیم آفیشلز کرپشن الزامات پر معطل

آئی سی سی نے ایک ویسٹ انڈین کھلاڑی سمیت دو ٹیم آفیشلز کو کرپشن الزامات پر معطل کردیاانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز کو ویسٹ انڈیز کی بم 10 لیگ میں میچ فکسنگ کے الزامات پر معطل کیا گیاآئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹیم ٹائنٹز کے مالک چترنجن راتھوڑ، آفیشل ٹریوون گریفتھ نے رولز کی خلاف ورزی کی، میچ کے نتائج کو ناجائز طریقے سے متاثر کرنے کی کوشش بھی کی گئی آئی سی سی کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹر جیون سیرلز نیمیچ فکسنگ کی اور کرپشن کی پیشکش سے آگاہ نہیں کیاواضح رہے کہ پونے ڈیولز کے ٹیم آفیشلز پراگ سنگھوی اور کرشن کمار چودھری پر پہلے ہی دو سالہ پابندی لگ چکی ہے۔