تازہ ترین خبریں
ازبکستان عالمی سیاحت انڈیکس میں وسطی ایشیا میں دوسرے نمبر پر، 10 ماہ میں 1 کروڑ 16 لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاحوں کی آمد نوجوان قیادت اور دبئی کی نامور سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت مہر عمر شہزاد کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ تقریب پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے نو منتخب جوائنٹ جنرل سیکرٹری رانا سیف اللہ خان کا سنیئر قیادت اور قریبی دوستوں کے اعزاز میں ظہرانہ پیرس میں پاکستان کی ثقافت خطہ پوٹھوہار کے رنگ، راجہ عابد کی آواز کا جادو، کمیونٹی کی بھرپور شرکت عالمی اردو دوستی کے زیرِ اہتمام یومِ اقبال کی پروقار تقریب، فکرِ اقبال اور پیغامِ خودی سے نئی نسل کی روشناس کاری غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ ایسٹ لندن فورم ایلفرڈ کا کامیاب فنڈ ریزنگ ڈنر، کمیونٹی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اٹلی کی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کو حلال کھانے کی سہولت اور باعزت روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت میگارہ میں معروف کاروباری شخصیات راب نواز اور مہندی خان کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں فش پارٹی، اہم امور پر تبادلۂ خیال

چیٹ بیک اپ کے لیے واٹس ایپ کا انکرپٹڈ کلاؤڈ اسٹوریج پر کام جاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اپنی انکرپٹڈ کلاؤڈ اسٹوریج سروس کی آزمائش شروع کردی ہے جس کے ذریعے صارفین اب گوگل ڈرائیو کے بجائے واٹس ایپ کے اپنے کلاؤڈ پر بھی چیٹس کا بیک اپ محفوظ کرسکیں گے۔واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ کے بعض بیٹا صارفین کو یہ سہولت فراہم کردی ہے۔ یہ فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.26.46.4 میں دیکھا گیا ہے جہاں صارفین کو بیک اپ کے لیے گوگل ڈرائیو یا واٹس ایپ کے اپنے کلاؤڈ اسٹوریج منتخب کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ صارفین کو ابتدائی طور پر دو جی بی مفت کلاؤڈ اسٹوریج فراہم کرے گا جبکہ مزید جگہ حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پلس سبسکرپشن خریدی جاسکتی ہے، جس میں 100 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی۔ اس سے بھی زیادہ اسٹوریج کے خواہش مند صارفین میٹا ون کے ذریعے چار ٹی بی تک جگہ حاصل کرسکیں گے۔تاہم، سبسکرپشن کی مدت ختم ہونے کے بعد اگر صارف چار ماہ تک اسے دوبارہ فعال نہیں کرتا تو واٹس ایپ اس کا بیک اپ مستقل طور پر ڈیلیٹ کردے گا۔اس نئے فیچر کی اہم خصوصیت چیٹس کی سیکیورٹی ہے۔ واٹس ایپ کے اپنے کلاؤڈ اسٹوریج پر محفوظ کیے جانے والے تمام بیک اپ ڈیفالٹ طور پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے تحت محفوظ ہوں گے۔ اس کے برعکس اینڈرائیڈ پر گوگل ڈرائیو اور آئی فون پر آئی کلاؤڈ میں محفوظ بیک اپ کے لیے انکرپشن اختیاری ہوتی ہے۔واٹس ایپ کے کلاؤڈ اسٹوریج میں انکرپشن لازمی ہوگی جسے غیر فعال کرنے کا آپشن دستیاب نہیں ہوگا۔ صارفین اپنے بیک اپ کو مزید محفوظ بنانے کے لیے پاس کی، پاس ورڈ یا 64 ہندسوں پر مشتمل انکرپشن کی بھی استعمال کرسکیں گے۔