Thu, September 17, 2026 2:57 pm

آئی او ایس 27 میں لوکیشن شیئرنگ سے متعلق اہم تبدیلی

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے نئے موبائل آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 27 میں لوکیشن شیئرنگ سے متعلق ایک تبدیلی سامنے آئی ہے، جس کے تحت صارف کسی مخصوص رابطے (کانٹیکٹ) سے اپنی لوکیشن چھپا سکتا ہے اور سامنے والے شخص کو اس تبدیلی کی معمول کی اطلاع بھی موصول نہیں ہوگی۔رپورٹس کے مطابق پہلے جب کوئی صارف کسی شخص کے ساتھ لوکیشن شیئرنگ بند کرتا تھا تو آئی میسج میں ایک گرے رنگ کی اطلاع ظاہر ہوتی تھی، جس سے سامنے والے کو معلوم ہو جاتا تھا کہ لوکیشن شیئرنگ روک دی گئی ہے۔اب ’ہائیڈ مائی لوکیشن‘ کا آپشن استعمال کرنے کی صورت میں متعلقہ رابطے کی اسکرین سے صارف کی لوکیشن غائب ہو جائے گی جبکہ آئی میسج چیٹ میں ایپل کی جانب سے لوکیشن شیئرنگ بند ہونے کی کوئی گرے نوٹیفکیشن ظاہر نہیں ہوگی۔اگر دوسرا شخص فائینڈ مائی یا میپس کے ذریعے لوکیشن تلاش کرنے کی کوشش کرے تو اسے ’نو لوکیشن فاؤنڈ‘ یا ’آف-نیٹورک‘ جیسی صورتحال دکھائی دے سکتی ہے۔ اس طرح سامنے والے کے لیے یہ جاننا مشکل ہوگا کہ لوکیشن جان بوجھ کر چھپائی گئی ہے یا فون بند ہے، نیٹ ورک دستیاب نہیں یا کسی اور وجہ سے لوکیشن حاصل نہیں ہو رہی۔ایپل نے اس فیچر کو بنیادی طور پر ایسے مواقع کے لیے پیش کیا ہے جہاں صارف سرپرائز پارٹی، تحفہ خریدنے یا کسی ایسی سرگرمی کے دوران اپنی موجودگی ظاہر نہیں کرنا چاہتا جس کا راز برقرار رکھنا مقصود ہو۔