Tue, September 15, 2026 3:23 pm
تازہ ترین خبریں
پیرس: انڈس ہیلتھ ورک کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ گالا ڈنر کا اہتمام، اداکارہ نعمان اعجاز کی خصوصی شرکت جدہ کرکٹ کلب کے زیرِ اہتمام سعودی قومی دن کی مناسبت سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح لندن: اوورسیز جہلم فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام سول ہسپتال جہلم ڈی ایچ کیو کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے یونٹ 5 کیلئے سیف گارڈز (نگرانی و تحفظ) کے معاہدے پر دستخط اٹلی میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کا واقعہ، ڈاکٹر وقاص ندیم نے دس رکنی اطالوی وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ قانونی کارروائی شروع کردی جامع مسجد گلزار حبیب برمنگھم میں پانچواں سالانہ عظیم الشان جلسہ میلاد النبیﷺ کا اہتمام، علماء کرام و عاشقان رسول کی شرکت ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر 2026ء میں پاکستان پویلین کا افتتاح سفیر شفقت علی خان نے کیا مذہبی و سماجی شخصیت چوہدری رفاقت علی کی جانب سے پاکستان سے آئے فنکار افتخار ٹھاکر اور جنید سلیم کے اعزاز میں دعوت

سام سنگ نے ڈیوائسز کی تشہیر کیلئے اسپائیڈر مین سے ہاتھ ملا لیا

مارول سپر ہیرو اسپائیڈر مین اپنی نئی فلم میں سام سنگ کا فون استعمال کرتے دِکھائی دے گا۔31 جولائی کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے میں اسپائیڈر مین کو سام سنگ کا فولڈ ایبل اسمارٹ فون استعمال کرتے ہوئے دکھایا جائے گا۔ جبکہ فلم کے ایک اور اہم کردار نیڈ لیڈز اسپائیڈر مین کا سراغ لگانے کے لیے نئے گلیکسی ڈیوائسز کی مدد لیتے نظر آئیں گے۔فلم میں اسپائیڈر مین کے ہاتھ میں ممکنہ طور پر نیا سام سنگ گلیکسی زیڈ فلِپ 8 دکھایا گیا ہے جبکہ نیڈ لیڈز ایک فولڈ ایبل فون اور اسمارٹ واچ کے ذریعے اس کی لوکیشن ٹریس کرتے ہوئے دیکھا جا سکے گا۔اسی موقع پر سام سنگ نے ایک تشہیری تصویر بھی جاری کی ہے جس کے بارے میں ٹیکنالوجی حلقوں میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ یہ ممکنہ طور پر آنے والا سام سنگ گلیکسی زیڈ فولڈ الٹرا ہو سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق سام سنگ 22 جولائی کو اپنی نئی فولڈ ایبل ڈیوائسز متعارف کرانے جا رہا ہے، اس لیے ماہرین کا خیال ہے کہ فلم میں گزشتہ سال کے ماڈل کے بجائے نئی نسل کے فونز کو نمایاں کیا جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے باضابطہ تصدیق نہ ہونے کے باوجود بہت سے مبصرین مذکورہ ڈیوائس کو گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا قرار دے رہے ہیں۔دوسری جانب سام سنگ کل 35 ممالک میں ’اسپائیڈی ٹریکر‘ بھی کرنے جا رہا ہے۔ یہ وہی ڈیوائس ہے جو نیڈ لِیڈز فلم میں اسپائیڈر مین کو ٹریک کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔