موجودہ دور میں کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ ہماری روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بن چکے ہیں، تاہم اکثر صارفین کو چھوٹے چھوٹے تکنیکی مسائل کا سامنا رہتا ہے، جن کے لیے وہ فوری طور پر بازار کا رخ کرتے ہیںماہرین کے مطابق رفتار کا سست ہونا کمپیوٹر کا سب سے عام مسئلہ ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ عموماً غیر ضروری پروگرامز کا بیک گراونڈ میں چلنا ہوتا ہے صارفین ’ٹاسک مینیجر‘کے ذریعے ایسے پروگرامز بند کر سکتے ہیں اور اسٹارٹ اپ ایپس کو محدود کر کے سسٹم کی رفتار بہتر بنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈسک کلین اپ اور غیر ضروری فائلز کو حذف کرنا بھی مددگار ثابت ہوتا ہے اسی طرح کمپیوٹر کا بار بار ہینگ ہونا بھی ایک عام شکایت ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ اکثر ریم کی کمی یا سافٹ ویئر کا بوجھ ہوتا ہے۔ ایسے میں غیر ضروری براوزر ٹیبز بند کرنا، سسٹم کو ری اسٹارٹ کرنا اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹس انسٹال کرنا مسئلے کو کافی حد تک حل کر سکتا ہے انٹرنیٹ کی سست رفتار بھی صارفین کے لیے پریشانی کا باعث بنتی ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے راو¿ٹر کو ری اسٹارٹ کرنا، غیر ضروری ڈیوائسز کو نیٹ ورک سے ہٹانا اور براو¿زر کی کیشے صاف کرنا موثر ثابت ہو سکتا ہے۔ بعض اوقات مسئلہ صرف براوزر میں ہوتا ہے، جسے تبدیل کر کے بھی بہتری لائی جا سکتی ہے۔