ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی خصوصی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم نے جلالپور جٹاں کے اہم علاقوں میں انسداد بیگری مہم کے تحت کارروائی عمل میں لائی۔ اس مشترکہ کارروائی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ، محکمہ لیبر، ریسکیو 1122، گجرات پولیس اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران نے حصہ لیا۔گجرات میں آج انسداد بیگری مہم کے تحت کارروائی کی گئی اور گیارہ بچوں ، کو کامیابی سے ریسکیو کیا گیا، انکو مزید قانونی و فلاحی کارروائی کے لیے گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے