ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی ڈی پی او کمپلیکس میں کھلی کچہری

گجرات: ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے ڈی پی او کمپلیکس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔ڈی پی او گجرات نے شہریوں کی شکایات کو توجہ سے سنا اور متعلقہ افسران کو درخواستوں پر میرٹ اور قانون کے مطابق فوری کارروائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو انصاف اور تحفظ کی فراہمی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ تمام افسران سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور شکایات کے ازالے میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کریں۔ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے واضح کیا کہ شہریوں کی داد رسی اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی

خاص خبریں