گجرات کی پہچان بریگیڈئیر سکندر حیات چوہدری کو ستارہ امتیاز(ملٹری) کےلیے نامزد ہونے پر عبدالرؤف بارو ایڈووکیٹ کی مبارکباد

گجرات کا ایک اور اعزاز گجرات کی سرزمین سے تعلق رکھنے والی ایک اور قابلِ فخر شخصیت نے ملک و قوم کا نام روشن کر دیابرگیڈیئر سکندر حیات چوہدری کو پہلے سول اعزاز سے نوازے جانے کے بعد اب فوجی اعزاز، ستارۂ امتیاز (ملٹری) سے بھی سرفراز کیا گیا ہے۔یہ اعزاز ان کی شاندار عسکری خدمات، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملک و قوم کے لیے قابلِ قدر خدمات کا اعتراف ہے۔عبدالرؤف ایڈووکیٹ، چیئرمین اوئسٹر فاؤنڈیشن نے برگیڈیئر سکندر حیات چوہدری کو اس عظیم اعزاز پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف ان کے لیے بلکہ پورے گجرات کے لیے باعثِ فخر ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں مزید عزت، کامیابی اور ملک و قوم کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔

خاص خبریں