گجرات: تھانہ سول لائن پولیس کو مورخہ08 جولائی 2026ء کو کچہری چو ک کی رہائشی خاتون کی جانب سے درخواست موصول ہوئی کہ اس نے گھریلو کام کاج کے لئے ملازمہ رکھیں جہنوں نے دو تین دن میرے گھر کام کیا بعد ازاں گھر کی سیف الماری سے میرے زیورات اور نقدی چوری کرکے روپوش ہو گئیں ۔ درخواست موصول ہونے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو نامزدخواتین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ سول لائن احسان اللہ نے اپنی ٹیم SIمحمد نعمان اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ۔ پولیس ٹیم نے جدید تفتیشی طریقہ کار اپناتے ہوئے واردات میں ملوث عنبر بی بی زوجہ محمد رمضان سکنہ فیصل آباد ، علی اصغر اور فضل عباس کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ زیورات مالیتی 72لاکھ 08ہزار اورنقدی 14لاکھ 52ہزار روپے برآمد کرلی ۔ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے۔