سرائے عالمگیر: اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے میٹرک امتحانات کے صبح کے سیشن کے دوران گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سرائے عالمگیر کا دورہ کیا، جہاں بائیولوجی/کمپیوٹر کا پرچہ جاری تھا۔امتحانی مرکز میں کل 126 طلبہ میں سے 123 طلبہ نے شرکت کی جبکہ 3 طلبہ غیر حاضر رہے۔ انویجی لیٹرز اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے اور امتحانی عمل منظم انداز میں جاری تھا۔معائنہ کے دوران کسی قسم کی بے ضابطگی سامنے نہیں آئی اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔