گجرات پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کی جواریوں کےخلاف کریک ڈاون ‘ جواری گرفتار‘ داﺅ پر لگی رقم برآمد کر لی گئی تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن جاری ہے ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری احسان ظفر سندھو کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر ناصر محمود نے خفیہ انفارمیشن پر اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پرچی جواءکے نمبر فروخت کرنے والا جواری رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضہ سے پرچی جوا پر لگی نقدی رقم 15ہزار روپے اور نمبرز برآمد کرلیے۔گرفتار ملزم کی شناخت شوکت علی ولد محمد رمضان ساکن دھن کے نام سے ہوئی گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔