گجرات: علاقہ تھانہ لاری اڈا شادیوال روڈ گھر میں خاتون (ز ش) کو بوتل میں نشہ آور چیز پلا کر دیور اور بھانجے کا زیادتی کرنے کا معاملہ‘ واقع کی اطلاع پر ڈی پی او گجرات کا فوری نوٹس، ایس پی انویسٹیگیشن کو انکوائری کرنے کا حکم دیدھا ابتدائی انکوائری میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زین اور بلال دونوں فریق قریبی رشتے دار ہیں دونوں فریقین نے مورخہ 25.03.26 کو ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر ایک دوسرے کے خلاف مختلف نوعیت کی متعدد کالز کیں کالز کے رد عمل میں متعلقہ ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا اور تفتیشی افسر (فرسٹ ریسپانڈر) فوری طور پر موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کیے فریقین کی جانب سے 1787 پر بھی کالز کی گئیں اور آر پی او گجرانوالہ/گجرات کی کھلی کچہری میں پیش ہو کر اپنا موقف پیش کیا آر پی او صاحب کی جانب سے قبل ازیں ایس پی انویسٹیگیشن گجرات اور ڈی ایس پی سٹی کو واقعہ کی مکمل اور شفاف انکوائری کے احکامات جاری کر دیے تاہم ڈی پی او گجرات نے ایس پی انویسٹیگیشن کو واضح احکامات جاری کیے ہیں کہ میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے ایک یوم کے اندر انکوائری مکمل کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔