گجرات:ہوٹل اور تندور مالکان نے کم وزن روٹی کی قیمت 14سے بڑھا کر25روپے کر دی

ہوٹل اور تندور مالکان نے غیر اعلانیہ طو رپر روٹی کی قیمت میں خاموشی کیساتھ اضافہ کر دیا حکومت کی طرف سے روٹی کی قیمت 14روپے اور وزن 100گرام مقرر ہے مگر کم وزن سفید آٹے کی روٹی 20روپے اور گندم کے آٹے کی روٹی کے نام پر 25 روپے میں روٹی کی فروخت پر شہریوں نے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ‘ عید الفطر کے موقع پر شہر میں جگہ جگہ تندور مالکان اور ہوٹلوں پر کم وزن روٹی کی خاموشی کیساتھ قیمت میں اضافہ کر دیاگیا انتظامیہ ‘ پرائس کنٹرول کمیٹیوں اور پیرا فورس کی مصروفیات کا فاعدہ اٹھاتے ہوئے منہ مانگے دام وصول کیے جا رہے ہیں ‘ دوسری طرف چکن اور گوشت کی قیمتیں بھی آسمان چھوتی رہیں نواب چوک(تمبل چوک)میں واقع ایک تندور مالک سے کم وزن اور مہنگے داموں روٹی کی فروخت کے بارے استفسار کیا گیا تو اسکا موقف تھا آٹا مہنگا ہوگیا اور گیس کی بھی قلت ہے لہذا ہم قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہیں یہاں کم وزن سفید آٹے کی روٹی 20 اور گندم کی روٹی 25 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ بیشتر تندوروں اور ہوٹلوں پر بھی روٹی کی زائد قیمت وصول کی جا رہی ہے ‘ یہ امر قابل ذکر ہے کہ شہر میں ایک بھی ایسا تندور نہیں جہاں پیڑے کا وزن کر کے سو گرام کی روٹی فروخت کی جا تی ہو علاوہ ازیں عید الفطر پر کم وزن یعنی (900) گرام گوشت کی قیمت00 7سے 750 روپے تک وصول جبکہ بون لیس 950روپے تک فروخت ہوتا رہا ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں اور پیرا فورس کی گرانفروشوں کے خلاف م¶ثر کاروائیوں کے باوجود عید الفطر پر گرانفروشی کا بازار گرم رہا اور گرانفروشوں نے دونوں ہاتھوں سے شہریوں کو لوٹا ‘ ارباب اختیار سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے