پاکستانی قوم کا خلاباز محمد ذیشان علی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

پاکستان کے خلائی سفرمیں تاریخی پیش رفت کے موقع پر پوری قوم نے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کے لیے تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔چینی خلائی مشن شین ژو 24 کے ذریعے پاکستانی خلاباز کی خلا میں روانگی پرملک بھرمیں جوش و خروش نظرآرہا ہے۔ اس تاریخی اور باعثِ فخر موقع پر پاکستانی عوام کا کہنا ہے کہ پاکستانی خلا باز کی خلا میں روانگی سے پوری قوم کے سر فخر سے بلند ہوگئے ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ خلا باز ذیشان علی کی کامیابی آنے والی نسلوں کے لیے بڑے خواب دیکھنے کا حوصلہ ہے۔ پاکستانی خلا باز کا یہ تاریخی مشن نوجوانوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کا ذریعہ بنے گا۔شہریوں نے کہا کہ خلائی مشن میں پاکستان کی نمائندگی پاک چین دوستی اور باہمی اعتماد کی علامت ہے۔