وزیراعظم شہباز شریف 10 سے 12 نومبر تک ترکیہ کا سرکاری دورہ کریں گے ، آج ترکیہ کے شہر انطالیہ پہنچیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ میں COP-31 کے عالمی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف 11 نومبر کو عالمی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم عالمی برادری پر موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے پر زور دیں گے، وزیراعظم موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔پاکستان میں سولر انرجی کے فروغ اور قابل تجدید توانائی کی استعداد بڑھانے کے اقدامات اجاگر کیے جائیں گے، صاف اور مستحکم معیشت کی جانب پاکستان کی پیش رفت سے عالمی رہنماؤں کو آگاہ کیا جائے گا۔
قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری اور قبل از وقت وارننگ سسٹم کی بہتری کے اقدامات بھی اجاگر ہوں گے، وزیراعظم ترقی پذیر ممالک کے لیے قابل اعتماد اور مناسب موسمیاتی مالی معاونت کا مطالبہ کریں گے، موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ترقی پذیر ممالک کو آسان اور بروقت مالی وسائل کی فراہمی پر زور دیا جائے گا۔وزیراعظم COP-31 کی صدارت کے زیر اہتمام اعلیٰ سطح کے گول میز اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کی اعلیٰ قیادت سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، وزیراعظم کی دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی اہم دوطرفہ ملاقاتیں ہوں گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کی COP-31 اجلاس میں شرکت پاکستان کے عالمی موسمیاتی ایجنڈے کی حمایت کا اظہار ہےپاکستان موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کرے گا، وزیراعظم کا دورہ ترکیہ: موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون اور ترقی پذیر ممالک کی مالی معاونت مرکزی موضوعات ہوں گے۔