وزیراعظم شاہانہ پروٹوکول میں کراچی گھومتے رہے مگر سانحہ گل پلازہ پر آنےکی زحمت نہیں کی: منعم ظفر

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کل کراچی آئے تو درجنوں گاڑیوں کے پروٹوکول کے ساتھ شہر کی سڑکوں پر گھومتے رہے، مگر گل پلازہ جیسے سانحے کے بعد کراچی آنے کی زحمت محسوس نہیں کی گئی منعم ظفر خان نے کراچی میں ٹریفک حادثات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یکم جنوری سے مارچ تک 200 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 86 افراد ڈمپرز کے باعث ہلاک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہیوی ٹریفک میں سینسر لگانے کے دعوے تو کیے گئے مگر آج تک کسی ڈمپر میں سینسر نصب نہیں کیے گئے، جبکہ شہر میں ٹرالرز، ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز بے قابو پھر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہیوی ٹریفک کے لیے متبادل راستے مقرر کیے جائیں ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ جب صوبائی اور وفاقی حکومتیں کراچی کے لیے کچھ نہیں کر رہیں تو شہر کو بااختیار شہری حکومت دی جانی چاہیے انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی کراچی میں “پڑھو پڑھاو¿” مہم شروع کر رہی ہے، جس کے تحت والدین کو کتابیں فراہم کی جائیں گی، 15 مقامات پر کیمپ لگائے جائیں گے اور گھر گھر جا کر پرانی کتابیں جمع کر کے مستحق بچوں میں تقسیم کی جائیں گی۔ یہ مہم 20 اپریل تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی جائے گی۔