اسلام آباد:اوگرا کا آئل انڈسٹری کو ڈیجیٹل ٹریک پر لانے کیلئے جامع تربیتی سیشن کا آغاز

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے اشتراک سے اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر آئل انڈسٹری کے لیے ایک جامع تربیتی سیشن کا انعقاد کیا، جو ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے نفاذ کی جانب اہم قدم ہے تربیت کا مقصد اوگرا ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے مو¿ثر استعمال سے متعلق آگاہی دینا تھا، جو ملک کے آئل سپلائی چین کو ڈیجیٹل بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ اس نظام میں درآمد و برآمد، پیداوار و اسٹاک رپورٹنگ، سیلز اور ترسیل کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ریفائنریز سے ریٹیل آو¿ٹ لیٹس تک حقیقی وقت میں ڈیٹا انضمام شامل ہے ترجمان، اوگرا عمران غزنوی کے مطابق اوگرا ہیڈ آفس اسلام آباد میں منعقدہ اس سیشن میں 200 سے زائد نمائندگان کی شرکت کے ساتھ ساتھ ایک بڑی تعداد آن لائن بھی شریک ہوئی جبکہ اس موقع پر اوگرا اور پی آئی ٹی بی کے سینئر حکام بھی موجود تھے چیئرمین اوگرا شہزاد اقبال نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ڈیجیٹل نظام شفافیت، کارکردگی اور پیٹرولیم مصنوعات کی نقل و حرکت کی مو¿ثر نگرانی میں کلیدی کردار ادا کرے گا، جبکہ ریگولیٹری نظام اور سروس ڈیلیوری کو بھی بہتر بنائے گا۔